بورڈ آف ڈائریکٹرز اور بورڈ کمیٹیز

بورڈ آف ڈائریکٹرز

جناب چارلس لیونرڈ ہنٹ - نان ایگزیکیٹیو چیئرمین

جناب محمد شاہدحسین - چیف ایگزیکیٹیو آفیسر

جناب محمد علی قیوم - انڈیپینڈینٹ نان ایگزیکیٹیو ڈائریکٹر

جناب کاشف لوائی - ایگزیکیٹیو ڈائریکٹر اینڈ سی ایف او

جناب مجدالاحسن سید - نان ایگزیکیٹیو ڈائریکٹر

جناب ون سینٹ ڈی لساگنی - نان ایگزیکیٹیو ڈائریکٹر

جناب مارک برین - نان ایگزیکیٹیو ڈائریکٹر

جناب ڈامیانو کریٹارولا - نان ایگزیکیٹیو ڈائریکٹر

کمپنی سکریٹری

محترمہ سوبیکا زبیر

بورڈ کمیٹیز

آڈٹ کمیٹی

جناب محمد علی قیوم - چیئرمین ، انڈیپینڈینٹ نان ایگزیکیٹیو ڈائریکٹر

جناب مجدالاحسن سید - ممبر، نان ایگزیکیٹیو ڈائریکٹر

جناب ڈامیانو کریٹارولا - ممبر ، نان ایگزیکیٹیو ڈائریکٹر

انسانی وسائل اور معاوضہ کمیٹی

جناب چارلس لیونرڈ ہنٹ - چیئرمین، نان ایگزیکیٹیو ڈائریکٹر

جناب مجدالاحسن سید - ممبر، نان ایگزیکیٹیو ڈائریکٹر

جناب ون سینٹ ڈی لساگنی - نان ایگزیکیٹیو ڈائریکٹر


جناب چارلس لیونرڈ ہنٹ۔ نان ایگزیکیٹیو چیئرمین

جناب چارلس لیونرڈ ہنٹ کو ۲۰۰۹ ء میں بورڈ کا نان ایگزیکیٹیو چیئرمین مقرر کیا گیا۔ ان دنوں آپ بورڈ کی انسانی وسائل ا ور معاوضہ کمیٹی کے سربراہ کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

بحیثیت چیئرمین آپ بورڈ کی قیادت کرنے کے مجاز ہیں اور بورڈ کی معرفت ایجنڈے کی ترتیبی اور اسکے تمام پہلوؤں پر قانونی اعتبار سے عمل کرانا آپکے فرائض منصبی میں شامل ہے۔

جناب محمد شاہدحسین ۔ چیف ایگزیکیٹیو آفیسر

جناب محمد شاہدحسین بین الاقوامی شہرت یافتہ کثیر القومی کمپنیوں میں کام کرنے کا تقریبًا۳۰سال کاتجربہ رکھتے ہیں جن معروف کمپنیوں میں آپ اپنی پیشہ وارنہ خدمات پیش کرچکے ہیں ان میں برجر پینٹ، فلپس ، ٹیٹرا پیک اور مارکو کیش اینڈ کیری شامل ہیں۔
مارکٹنگ کے وسیع تجربے اور قدرتی صلاحیتوں کی بدولت آپ اداروں کو فعال بنانے اور انتظامی امورپر گہری نظر رکھتے ہیں۔
الغازی سے قبل آپ جنرل ٹائر پاکستان کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر اورمینیجنگ ڈائریکٹر بھی رہ چکے ہیں اور آپ نے تقریباً چھ سال سے زائد عرصے تک اس ادارہ کو ترقی کی جانب گامزن کیا۔
آپ نے معاشیات میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی اس کے علاوہ آپ نے لمس ،ملائشیا، سنگاپور ، اور سویڈن سے انتظامی ترقیات کے مختلف کورسز میں بھی شرکت کی اور انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمینٹ ڈویلپمینٹ (آئی ۔ایم۔ڈی) سوئزرلینڈ سے بزنس پروگرام میں ڈپلومہ حاصل کیا۔

جناب محمد علی قیوم ۔ انڈیپینڈینٹ نان ایگزیکیٹیو ڈائریکٹر

جناب محمد علی قیوم کا تقرربحیثیت انڈیپینڈینٹ نان ایگزیکیٹیو ڈائریکٹر ۲۰۱۴ ء میں ہوا۔ ان دنوں آپ بورڈ کی آڈٹ کمیٹی کے سربراہ بھی ہیں۔
جناب محمد علی قیوم مالیات سے متعلق مختلف شعبہ جات کا تیس (۳۰) سال سے زائد عرصے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور انسٹی ٹیوٹ آف چارٹر اکاؤنٹینٹس آف انگلینڈ اینڈ ویلز کے علاوہ انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹینٹس آف پاکستان کے بھی ممبر ہیں۔
آپ نے اپنی پیشہ وارنہ زندگی کے طویل عرصے کے دوران مالیات کے مختلف شعبوں میں اپنی خدمات پیش کیں جن میں حسابات کی جانچ پڑتال ، انٹرپرائزز ریسورسس پلاننگ کا نفاذ اور مالی منصوبہ بندی کے شعبے شامل ہیں۔
آپ دنیا کے مختلف ممالک میں کام کرچکے ہیں جن میں پاکستان کے علاوہ متحدہ عرب امارات ،عمان اور انگلینڈ شامل ہیں۔

جناب کاشف لوائی۔ ایگزیکیٹیوڈائریکٹر

جناب کاشف لوائی پیشہ کے لحاظ سے چاٹرڈ اکاؤنٹینٹ ہیں ۔ ۲۰۱۱ ء سے آپ الغازی میں بحیثیت چیف فنانشل آفیسر اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں اس سے قبل آپ نے اپنی پیشہ وارنہ زندگی کا آغاز ملک کی ممتاز آڈٹ فرم اے ایف فرگوسن اینڈ کمپنی سے ۱۹۹۶ ء میں کیا۔
جناب کاشف لوائی نے ۲۰۰۴ ء سے ۲۰۰۷ ء تک الغازی میں چیف انٹرنل آڈیٹر کے طور پر اپنی خدمات پیش کیں اور پھر پاکستان ریفائنری سے منسلک ہوگئے ۲۰۰۷ ء سے ۲۰۱۱ ء تک کمپنی سکریٹری اور فنانشل کنٹرولر کی حیثیت سے اپنی پیشہ وارنہ خدمات انجام دیں۔
آپ نے معاشیات میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی اور آپ اس وقت انسٹی ٹیوٹ آف کاپوریٹ گورنرس کے مصدقہ ڈائریکٹر بھی ہیں۔

جناب مجدالاحسن سید ۔ نان ایگزیکیٹیو ڈائریکٹر

جناب مجدالاحسن سید کا تقرربحیثیت نان ایگزیکیٹیو ڈائریکٹر ۲۰۱۳ ء میں کیا گیا۔آپ بورڈ کی آڈٹ اور انسانی وسائل ا ور معاوضہ کمیٹی کے رکن بھی ہیں۔
آپ نے امریکہ سے ایم۔بی۔اے کی ڈگری حاصل کی اور انتظامی امور اور انسانی وسائل کے شعبوں میں کام کرنے کا ۱۹ سال سے زائد عرصے کا تجربہ رکھتے ہیں اور کئی معروف نجی اور کثیرالقومی کمپنیوں میں کام کرچکے ہیں۔ الفطیم گروپ کے ساتھ آپکی وابستگی ۲۰۰۸ ء سے ہے۔

جناب ون سینٹ ڈی لساگنی ۔ نان ایگزیکیٹیو ڈائریکٹر

جناب ون سینٹ ڈی لساگنی پورے ایشیائی خطے میں نیو ہالینڈ ایگریکلچر کے برانڈ رہنما ہیں۔
جناب ون سینٹ نے ۱۹۹۵ ء میں سی این ایچ میں شمولیت اختیار کی اور اس دوران آپ نے سی آئی ایس ، اے ایم ای اور ایشیاء کی اہم مارکیٹوں کا تجربہ حاصل کیا۔۲۰۰۴ ء سے آپ پورے ایشیاء کے بزنس ڈائریکٹر تعینات ہیں۔
اکتوبر ۲۰۱۵ ء میں آپ کا تقرر بورڈ آف ڈائریکٹرزالغازی ٹریکٹرز لمیٹڈ کیا گیا آپ نے ایچ ای سی یونیورسٹی سے دیہی معاشیات میں انجنئیرنگ کی ڈگری حاصل کی اور ماکٹنگ اینڈ سیلز میں ماسٹرز کیا۔

جناب مارک برین ۔ نان ایگزیکیٹیو ڈائریکٹر

جناب مارک برین کو اکتوبر ۲۰۱۶ ء میں الغازی ٹریکٹرز لمیٹیڈ کے بورڈ کا نان ایگزیکیٹیو ڈائریکٹر مقرر کیا گیا۔
جناب مارک ان دنوں سی این ایچ انڈسٹریل کے جنوب مشرقی ایشیاء ، پاکستان اور جاپان کے سربراہ ہیں۔آپ کی اہم ذمہ داریوں میں کمپنی کے جغرافیائی علاقوں میں زرعی آلات (نیو ہالینڈ اورکیس آئی ایچ ایگرکلچر) تعمیراتی اوزار (نیو ہالینڈاور کیس کنسٹرکشن ) اور گاڑیوں (آئی ویکو برانڈ) کی تجارت شامل ہے۔
جناب مارک تقریباً ۲۰ سال سے سی این ایچ سے وابستہ ہیں ابتداء میں آپکو بنکاک میں مامور کیا گیا وہاں آپ نے جنوب مشرقی ایشیاء اور جاپان کے لئے زرعی برانڈ کی مصنوعات کی تجارتی سرگرمیوں کی ذمہ داری سنبھالی پھر آپ کی پیشہ وارنہ صلاحیتوں کو دیکھتے ہو ئے پورے علاقے کا بزنس ڈائریکٹر بنا دیا گیا۔
جناب مارک برین نے زرعی ٹیکنالوجی اور مینجمینٹ میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کی۔

جناب ڈامیانو کریٹا رولا ۔ نان ایگزیکیٹیو ڈائریکٹر

جناب ڈامیانو کریٹا رولا کو ۲۰۱۲ ء میں بورڈ کا نان ایگزیکیٹیو ڈائریکٹر مقرر کیا گیا۔ آپ آڈٹ کمیٹی کے بھی ممبر ہیں۔
آپ نے ۲۰۰۴ ء میں فیٹ گروپ لوگانو سوئزرلینڈ میں شمولیت اختیار کی سب سے پہلے آپ فیٹ گروپ انٹرنیشنل جنوبی ایشیاء کی انتظامی امور اور کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ بنے پھر آپ نے سی این ایچ انٹرنیشنل جنوبی ایشیاء کے محکمہ خزانہ کی ذمہ داریاں سنبھالیں ۲۰۰۸ ء میں سی این ایچ انٹرنیشنل جنوبی ایشیاء کے چیف اکاؤننٹس آفیسر کے عہدے پر فائز ہوئے ۲۰۱۰ ء میں آپ سی این ایچ انٹرنیشنل کے ایشیاء بحرالکاہل خطے کے چیف فنانشنل آفیسر مقرر ہوگئے۔

آپ درج ذیل اداروں کے ڈائریکٹر بھی ہیں۔

سی این ایچ انڈسٹریل آسٹریلیا پی ٹی وائی لمیٹڈ آسٹریلیا
سی این ایچ (چائینہ)مینجمینٹ کمپنی لمیٹڈ چائینہ
کیس نیو ہالینڈ مشینری ٹریڈنگ( شنگھائی) کمپنی لمیٹڈ چائینہ
کیس نیو ہالینڈ مشینری (ہربن) لمیٹڈ چائینہ
نیوی کو لمیٹڈ چائینہ
شنگھائی نیو ہالینڈ ایگری کلچرل مشینری کارپوریشن لمیٹڈ چائینہ
نیو ہالینڈ ایچ ایف ٹی جاپان آئی این سی جاپان
سی این ایچ انٹرنیشنل جنوبی ایشیاء سوئزرلینڈ
سی این ایچ انڈسٹریل سروسسز (تھائی لینڈ) لمیٹڈ ۔ تھائی لینڈ
اویکو ارک سنائی دی ٹیکارٹ اے ایس ترکی