بورڈ آف ڈائریکٹرز اور بورڈ کمیٹیز

بورڈ آف ڈائریکٹرز


جناب برنڈ شوینڈٹکے- چیئرمین

جناب محمد شاہدحسین - چیف ایگزیکیٹیو آفیسر

جناب محمد علی قیوم - انڈیپینڈینٹ نان ایگزیکیٹیو ڈائریکٹر

جناب ون سینٹ ڈی لساگنی - نان ایگزیکیٹیو ڈائریکٹر

جناب مارک برین - نان ایگزیکیٹیو ڈائریکٹر

جناب آنڈریا ٹرباچن: نان ایگزیکیٹیو ڈائریکٹر

کمپنی سکریٹری

جناب محمد بابر خان

بورڈ کمیٹیز

آڈٹ کمیٹی

جناب محمد علی قیوم - چیئرمین ، انڈیپینڈینٹ نان ایگزیکیٹیو ڈائریکٹر


جناب آنڈریا ٹرباچن: نان ایگزیکیٹیو ڈائریکٹر

انسانی وسائل اور معاوضہ کمیٹی

جناب محمد علی قیوم - چیئرمین ، انڈیپینڈینٹ نان ایگزیکیٹیو ڈائریکٹر


جناب ون سینٹ ڈی لساگنی - نان ایگزیکیٹیو ڈائریکٹر



جناب برنڈ شوینڈٹکے ۔ چیئرمین

جناب برنڈ شوینڈٹکے اس وقت متحدہ عرب امارات کے الفطیم آٹو موٹیو میں چیف فنانشیل آفیسر کے عہدے پر فائز ہیں۔ انہوں نے اپنے پیشہ ورانہ کیریر کا آغاز ۱۹۹۴ میں جرمنی سے کیا اور مختلف کثیرالقومی کمپنیوں میں آٹو موٹیو سیکٹر، مالیاتی خدمات، پیڑے کے انتظام، لاجسٹکس اور متنوع تجارتی صنعتوں میں وسیع تجربہ حاصل کیا۔ الفطیم میں شمولیت سے قبل، جناب شوینڈٹکے عبدالطیف جمیل سعودی عربیہ میں سینئیر مینیجنگ ڈائریکٹر اور گروپ فینانشیل آفیسر کی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔ اسکیے علاوہ جنوبی افریقہ ، آسٹریلیا، سنگا پور، برطانیہ اور جرمنی میں مرسڈیز کار بنانے والے اداروں میں چیف فنانشیل آفیسر اور فنانس ڈائریکٹر کے عہدوں پر فائز رہے۔

جناب شوینڈٹکے نے جرمنی کی یونیورسٹی ووزربرگ سے ماسٹرز ڈگری حاصل کی۔

جناب محمد شاہدحسین ۔ چیف ایگزیکیٹیو آفیسر

جناب محمد شاہدحسین بین الاقوامی شہرت یافتہ کثیر القومی کمپنیوں میں کام کرنے کا تقریبًا۳۰سال کاتجربہ رکھتے ہیں جن معروف کمپنیوں میں آپ اپنی پیشہ وارنہ خدمات پیش کرچکے ہیں ان میں برجر پینٹ، فلپس ، ٹیٹرا پیک اور مارکو کیش اینڈ کیری شامل ہیں۔
مارکٹنگ کے وسیع تجربے اور قدرتی صلاحیتوں کی بدولت آپ اداروں کو فعال بنانے اور انتظامی امورپر گہری نظر رکھتے ہیں۔
الغازی سے قبل آپ جنرل ٹائر پاکستان کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر اورمینیجنگ ڈائریکٹر بھی رہ چکے ہیں اور آپ نے تقریباً چھ سال سے زائد عرصے تک اس ادارہ کو ترقی کی جانب گامزن کیا۔
آپ نے معاشیات میں بیچلر کی ڈگری حاصل کی اس کے علاوہ آپ نے لمس ،ملائشیا، سنگاپور ، اور سویڈن سے انتظامی ترقیات کے مختلف کورسز میں بھی شرکت کی اور انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمینٹ ڈویلپمینٹ (آئی ۔ایم۔ڈی) سوئزرلینڈ سے بزنس پروگرام میں ڈپلومہ حاصل کیا۔

جناب محمد علی قیوم ۔ انڈیپینڈینٹ نان ایگزیکیٹیو ڈائریکٹر

جناب محمد علی قیوم کا تقرربحیثیت انڈیپینڈینٹ نان ایگزیکیٹیو ڈائریکٹر ۲۰۱۴ ء میں ہوا۔ ان دنوں آپ بورڈ کی آڈٹ کمیٹی کے سربراہ بھی ہیں۔
جناب محمد علی قیوم مالیات سے متعلق مختلف شعبہ جات کا تیس (۳۰) سال سے زائد عرصے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور انسٹی ٹیوٹ آف چارٹر اکاؤنٹینٹس آف انگلینڈ اینڈ ویلز کے علاوہ انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹینٹس آف پاکستان کے بھی ممبر ہیں۔
آپ نے اپنی پیشہ وارنہ زندگی کے طویل عرصے کے دوران مالیات کے مختلف شعبوں میں اپنی خدمات پیش کیں جن میں حسابات کی جانچ پڑتال ، انٹرپرائزز ریسورسس پلاننگ کا نفاذ اور مالی منصوبہ بندی کے شعبے شامل ہیں۔
آپ دنیا کے مختلف ممالک میں کام کرچکے ہیں جن میں پاکستان کے علاوہ متحدہ عرب امارات ،عمان اور انگلینڈ شامل ہیں۔

جناب ون سینٹ ڈی لساگنی ۔ نان ایگزیکیٹیو ڈائریکٹر

جناب ون سینٹ ڈی لساگنی پورے ایشیائی خطے میں نیو ہالینڈ ایگریکلچر کے برانڈ رہنما ہیں۔
جناب ون سینٹ نے ۱۹۹۵ ء میں سی این ایچ میں شمولیت اختیار کی اور اس دوران آپ نے سی آئی ایس ، اے ایم ای اور ایشیاء کی اہم مارکیٹوں کا تجربہ حاصل کیا۔۲۰۰۴ ء سے آپ پورے ایشیاء کے بزنس ڈائریکٹر تعینات ہیں۔
اکتوبر ۲۰۱۵ ء میں آپ کا تقرر بورڈ آف ڈائریکٹرزالغازی ٹریکٹرز لمیٹڈ کیا گیا آپ نے ایچ ای سی یونیورسٹی سے دیہی معاشیات میں انجنئیرنگ کی ڈگری حاصل کی اور ماکٹنگ اینڈ سیلز میں ماسٹرز کیا۔

جناب مارک برین ۔ نان ایگزیکیٹیو ڈائریکٹر

جناب مارک برین کو اکتوبر ۲۰۱۶ ء میں الغازی ٹریکٹرز لمیٹیڈ کے بورڈ کا نان ایگزیکیٹیو ڈائریکٹر مقرر کیا گیا۔
جناب مارک ان دنوں سی این ایچ انڈسٹریل کے جنوب مشرقی ایشیاء ، پاکستان اور جاپان کے سربراہ ہیں۔آپ کی اہم ذمہ داریوں میں کمپنی کے جغرافیائی علاقوں میں زرعی آلات (نیو ہالینڈ اورکیس آئی ایچ ایگرکلچر) تعمیراتی اوزار (نیو ہالینڈاور کیس کنسٹرکشن ) اور گاڑیوں (آئی ویکو برانڈ) کی تجارت شامل ہے۔
جناب مارک تقریباً ۲۰ سال سے سی این ایچ سے وابستہ ہیں ابتداء میں آپکو بنکاک میں مامور کیا گیا وہاں آپ نے جنوب مشرقی ایشیاء اور جاپان کے لئے زرعی برانڈ کی مصنوعات کی تجارتی سرگرمیوں کی ذمہ داری سنبھالی پھر آپ کی پیشہ وارنہ صلاحیتوں کو دیکھتے ہو ئے پورے علاقے کا بزنس ڈائریکٹر بنا دیا گیا۔
جناب مارک برین نے زرعی ٹیکنالوجی اور مینجمینٹ میں بیچلرز کی ڈگری حاصل کی۔

جناب آنڈریا ٹرباچن: نان ایگزیکٹوڈائریکٹر

جناب آنڈریا ٹرباچن کو 29 اکتوبر 2019 کو بورڈ میں نان ایگزیکٹوڈائریکٹر کے طور پر منتخب کیا گیا تھا۔ وہ آڈٹ کمیٹی کے ممبر بھی ہیں۔

انہوں نے 2002 میں سی این ایچ صنعتی گروپ میں شمولیت اختیارکی۔ فی الحال وہ سی این ایچ انٹر نینشنل ( سی این ایچ صنعتی گروپ)لوگانوسوئٹزرلینڈ میں بطور (سی ایف او) اے ایم اے ای کی ترقی پذیر مارکیٹ ایشیاء، مشرق وسطی، افریقہ اور اے این زیڈ میں کام کر رہے ہیں

جناب آنڈریا ٹرباچن نے میلان اٹلی کی یونیورسٹی آف کمرشل لوئیگی بوکونی سے بزنس اینڈ اکنامکس میں ماسٹرز ڈگری حاصل کی ہے۔ وہ اسکول آف اکنامکس، اسٹاک ھوم سویڈن سے ایرسمس ایکسچینج پروگرام کے تحت یورپی یونین سے وظیفہ وصول کنندہ ہیں

کمپنی کے محاسب (آڈیٹرز) کا نام اور پتہ

A.F. Ferguson & Co. Chartered Accountants Karachi